• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 611219

    عنوان:

    فیشن كے طور پر ایسے بال ركھنا جس میں درمیان میں بڑے ہوں اور اِردگرد چھوٹے ہوں

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلۂ ذیل میں مجھے اپنے بال بڑے اور فینشی رکھنے کا شوق ہے چنانچہ میں اپنے سر کے اوپر کے بال بڑے رکھتا ہوں اور ارد گرد کے چھوٹے تو کیا از روئے شرع میرا یہ فعل درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 611219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1034-785/D=09/1443

     سر كے بال اس طرح ركھنا كہ بیچ كے حصے میں بڑے ہوں اوركنپٹی نیز پیچھے كی طرف چھوٹے ہوں‏، مكروہ ہے۔ حدیث میں اس طرح بال ركھنے سے منع فرمایا گیا۔ فیشن كے طور پر اس طرح كے بال ركھنے سے احتراز كرنا چاہئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم كی سنت یہ تھی كہ پورے سر پر بال ركھا كرتے تھے۔ حج كے موقعہ پر آپ نے اسے منڈوایا بھی ہے۔ پس سنت كے مطابق زلفی ركھیں۔ اتباع سنت كی نیت سے ركھیں گے تو ثواب بھی ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند