معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 608533
کالا کپڑا پہننا کیسا ہے ؟
میرے والد صاحب ہمیں کالے کپڑے نہیں پہن نے دیتے انہوں نے کہیں سے سنا تھا کہ کالے کپڑے پہن نا جائز نہیں ہے ؟ تو تفصیل سے بتا دیں تا کہ ہمیں پتا چل جائے کہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 608533
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:423-180/TB-Mulhaqa=5/1443
کپڑوں میں افضل رنگ سفید ہے ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سفید کپڑا پہننے کی ترغیب دی ہے؛ لیکن کالا کپڑا پہننا بھی شرعا منع نہیں ہے؛ جائز ہے، خود ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کالا عمامہ زیب تن کرنا ثابت ہے ؛ ہاں اگر کسی علاقے میں کالا کپڑا پہننا گمراہ یا باطل فرقوں کا شعار ہو تو وہاں کالا کپڑا پہننے سے احتراز کرنا چاہے ۔
عن ابن عباس، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: " البسوا من ثیابکم البیاض فإنہا من خیر ثیابکم، وکفنوا فیہا موتاکم، وإن خیر أکحالکم الإثمد: یجلو البصر، وینبت الشعر "[سنن أبی داود 4/ 8،رقم:3878]ویستحب الأبیض وکذا الأسود لأنہ شعار بنی العباس ودخل - علیہ الصلاة والسلام - مکة وعلی رأسہ عمامة سودائإلخ(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 9/505، کتاب الحظر والإباحة، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)(وندب لبس السواد وإرسال ذنب العمامة بین کتفیہ إلی وسط الظہر).....[الدر المختارمع رد المحتار:10/ 486، مسائی شتی، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند