• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 602629

    عنوان:

    بالوں میں مانگ نکالنے كا طریقہ كیا ہے؟

    سوال:

    کیا کنگھی کرتے ہوئے بالوں میں مانگ نکالنے کے بارے میں بھی احکامات ہیں؟ اور اگر ہیں تو کیا ہیں؟ اور سایئڈ کی مانگ نکالنا کہیں جرم و گناہ تو نہیں؟

    جواب نمبر: 602629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 553-477/B=07/1442

     مردوں کے لئے بیچ سر میں مانگ نکالنا سنت ہے۔ مسند احمد بن حنبل میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں کہ کنت إذا فرقت لرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رأسہ صدعت فرقة عن یافوخہ، وأرسلت ناصیتہ بین عینیہ۔ (مسند أحمد بن حنبل: 6/375، و شمائل ترمذی) مردوں کے لئے دائیں بائیں کی طرف مانگ نکالنا ثابت نہیں۔ اور عورتوں کے لئے بیچ سر میں اور دائیں بائیں ہر طرف مانگ نکالنا درست ہے جب کہ فساق کی مشابہت کی نیت سے نہ ہو، محض زینت کے لئے ہو۔ کما فی فتاوی احیاء العلوم (ص: 305)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند