معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 601493
سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں سے بنی گھڑی پہننا؟
عرض ہے کہ سونے چاندی کے علاوہ دھاتوں سے بنی ہوئی گھڑی وغیرہ کا پہننا کیسا ہے ؟ عام حالات ہو یا حالات نماز-اگر فرق ہو تو اس کی بھی وضاحت کردیں ۔ مدلل تحریر فرمانے کی ادبا درخواست کی جاتی ہے؟ بڑی مہربانی ہوگی۔
جواب نمبر: 601493
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 271-205/D=04/1442
سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں سے بنی گھڑی پہننا جائز ہے۔ ممانعت کی کوئی دلیل نہیں ہے، پس اصل اباحت ہے۔ الاصل فی الاشیاء الاباحة ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند