• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 600958

    عنوان: كیا رُخسار پر اگنے والے بالوں کو کاٹنے كی گنجائش ہے؟

    سوال:

    سوال: میری داڑھی میری گالوں پر ترتیب سے نہیں ہے مطلب گالوں پر بکھری ہوئی ہے جو دیکھنے میں خوبصورت نظر نہیں آتی کیونکہ میں نے آج تک کسی کو داڑھی کو کینچی نہیں لگانے دی,یعنی جس حالت میں میری داڑھی آئی اسی حالت میں آئی اُسی حالت میں ہے تو کیا خوبصورت دکھائی دینے کے لیے میں گالوں پر داڑھی کو ترتیب دلا سکتا ہوں۔

    جواب نمبر: 600958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:190-146/sd=3/1442

     دونوں جبڑے اور تھوڑی پر اگنے والے بالوں کو ( جس کو داڑھی کہا جاتا ہے ) ایک مشت سے پہلے تراشنا جائز نہیں ہے ، لہذا اگر آپ کی داڑھی کے بال ایک مشت سے کم ہیں ، تو محض خوبصورتی کے لیے داڑھی کے بالوں کو تراشنا جائز نہیں ہوگا؛ البتہ رُخسار پر اگنے والے بالوں کو کاٹنے کی گنجائش ہے ، تاہم بہتر نہیں ہے ۔

    أما الأشعار التی علی الخدین فلیست من اللحیة لغة وإن کرہ الفقہاء أخذہا؛ لأنہا إن کان بالحدید فذلک یوجب الخشونة فی الخدین، وإن کان بالنتف یضعَّف البصر (فیض الباری: ۱۰۰/۶، کتاب اللباس باب إعقاء اللِّحی، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند