• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 60053

    عنوان: ٹخنوں سے نیچے پینٹ یا پاجامہ وغیرہ کرنا مکروہ تحر یمی ہے

    سوال: میں کناڈا میں رہتاہوں اور کام کرتاہوں، ابھی حال ہی سے میں نے کام کرنے کے وقت پینٹ کو موڑ نے لگا ہوں اتنا کہ ٹخنے نظر آتے ہیں، تو آج میرے باس نے کہا کہ نماز کے وقت صرف پینٹ کو موڑنے کی اجازت ہے ، کام کے دوران پینٹ کو مت موڑ و کہ ٹخنے نظر آئے۔ اگر میں ان کی بات نہیں مانتاہوں تو میری ملازمت ختم ہوجائے گی ، اور ان کی بات ماننے پر میرے پیر جہنم کی آگ میں جلیں گے۔ میں کیا کروں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 60053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1128-1149/L=10/1436-U ٹخنوں سے نیچے پینٹ یا پاجامہ وغیرہ کرنا مکروہ تحر یمی ہے، آپ پینٹ اتنا لمبا نہ سلوایا کریں کہ ٹخنے چھپ جایا کریں، اگر ٹخنے سے نیچے پینٹ نہ کرنے میں ملازمت خطرہ میں ہو توبمجبوری ناپسند کرتے ہوئے پینٹ ٹخنے سے نیچے کرلیا کریں اور کوشش یہ کریں کہ کوئی اور ملازمت مل جائے جہاں اس طرح کی پابندی نہ ہو، اور ملازمت ملتے ہی اس کو ترک کردیں کیونکہ جہاں شریعت پر عمل دشوار ہو اس جگہ ملازمت میں خیر نہیں ہے۔ -------------------------------- نوٹ: جواب درست ہے۔ موڑنا برا معلوم ہوتا ہے اس لیے باس نے منع کیا ہوگا اگر ٹخنے سے اوپر تک کا ہی سلوائیں تو شاید اسے اعتراض نہ ہوگا۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند