• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 57908

    عنوان: داڑھی کا بالکل صاف کردینا حرام ہے اور داڑھی کا رکھنا واجب ہے تو ایسی صورت میں ہیئر ڈریسنگ کی دکان کھولنا جائز ہے جہاں پر لوگ آکر پوری داڑھی صاف کرواتے ہیں ، ایسی دکان کی آمدنی جائز ہے کہ نہیں؟

    سوال: داڑھی کا بالکل صاف کردینا حرام ہے اور داڑھی کا رکھنا واجب ہے تو ایسی صورت میں ہیئر ڈریسنگ کی دکان کھولنا جائز ہے جہاں پر لوگ آکر پوری داڑھی صاف کرواتے ہیں ، ایسی دکان کی آمدنی جائز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 57908

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 371-368/B=5/1436-U مسلمان کے لیے ہیرڈریسنگ کی دکان کھولنا اور وہاں لوگوں کی ڈاڑھی صاف کرکے آمدنی حاصل کرنا جائز نہیں، ڈاڑھی کا رکھنا واجب اس کو مونڈنا حرام ہے اور حرام کام کی آمدنی بھی حرام ہے، مسلمان کے لیے کوئی دوسری جائز دوکان کھولنی چاہیے، اور جائز کمائی کمانی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند