• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 56955

    عنوان: سوال یہ ہے کہ مرد کتنا چاندی پہن سکتا ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ مرد کتنا چاندی پہن سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 56955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 173-123/L=2/1436-U مرد صرف چاندی کی انگوٹھی پہن سکتا ہے اور وہ بھی ایک مثقال کے اندر اندر، ایک مثقال ۴/ گرام ۳۷۴/ ملی گرام کا ہوتا ہے: قال علیہ السلام: اتخذہ من ورقٍ ولا تتمہ مثقالاً․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند