• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 56874

    عنوان: براہ کرم، بتائیں کہ کس دن اور کس وقت ناخن کاٹنا سنت ہے؟نیز ناخن کاٹنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ کس دن اور کس وقت ناخن کاٹنا سنت ہے؟نیز ناخن کاٹنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 56874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 211-211/M=3/1436-U ناخن تراشنے کے لیے کوئی خاص دن کوئی خاص وقت اور کوئی مخصوص طریقہ مروی نہیں ہے، جب چاہے جس دن چاہے اور جس انگلی سے چاہے شروع کرسکتا ہے، البتہ بعض فقہاء نے جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے بعد کاٹنے کو مستحب قرار دیا ہے۔ وفي التنویر ویستحب قلم أظافیرہ یوم الجمعة وکونہ بعد الصلاة أفضل (در مختار: ۹/۵۸۰-۵۸۱) اسی طرح ناخن تراشنے کا طریقہ بعض فقہ کی کتابوں میں مذکور ہے، جو صرف اولیٰ ہے مسنون نہیں ہے۔ طریقہ یہ ہے: داہنے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے کاٹتے ہوئے خنصر تک آئے، اور پھر بائیں ہاتھ کی خنصر سے کاٹتے ہوئے داہنے ہاتھ کے انگوٹھے پر ختم کرے، جب کہ پیر کے اندر داہنے پیر کی خنصر سے شروع کرے اور بائیں پیر کی خنصر پر ختم کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند