• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 56391

    عنوان: پینٹ شرٹ کا پہننا کیسا ہے؟حرام؟ مکروہ؟ مباح؟ گناہ صغیرہ؟ گناہ کبیرہ ؟ یا کچھ اور ؟حدیث و قرآن کی روشنی میں بتائیں۔

    سوال: پینٹ شرٹ کا پہننا کیسا ہے؟حرام؟ مکروہ؟ مباح؟ گناہ صغیرہ؟ گناہ کبیرہ ؟ یا کچھ اور ؟حدیث و قرآن کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 56391

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 8-8/M=1/1436-U پینٹ شرٹ اصالةً غیر قوموں کی ایجاد کردہ لباس ہے، ابتداء میں ان کا مخصوص شعار ہونے کی وجہ سے حکم شدید تھا اب اس میں عام ابتلاء پایا جاتا ہے، بہت سے مسلمان بھی پہنتے ہیں، اس لیے کراہت کا حکم اب اس درجہ شدید نہیں، لیکن اس کے باوجود یہ بات مسلم ہے کہ یہ مسنون لباس نہیں اور صلحاء کا لباس نہیں، اس لیے مسلمان کے لیے پینٹ شرٹ پہننا پسندیدہ نہیں، اگر پینٹ چست ہو جس سے مستور اعضا کی ساخت معلوم ہوتی ہو تو اس کی قباحت مزید بڑھ جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند