• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 51815

    عنوان: داڑھی ركھنے سے گھر والے ناراض ہوں تو كیا كریں؟

    سوال: میں بی کام کی پڑھائی کررہا ہوں ، میں نے سنا ہے کہ اسلام میں داڑھی کاٹنا حرام ہے تو میں تب سے اللہ کے ڈر سے داڑھی رکھنے لگا ہوں، مگر میری والدہ اور میرے گھر کے افرادمیری داڑھی کے مخالف ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ تم اپنے کیریئر اور شادی وغیرہ کی خاطر داڑھی کاٹ دو اور تم داڑھی بعد میں رکھ سکتے ہو جب تم آباد ہوجاؤ گے، صرف اسی وجہ سے میری والدہ مجھ سے ناراض ہیں ۔ میں صرف یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا کوئی ایسی حالت ہے جس میں داڑھی کاٹنا جائز ہو؟اور اللہ اور رسول کی نافرمانی بھی نہ ہو ۔ میں نے والدہ کو سمجھا نے کی بہت کوشش کی مگر وہ مجھے داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔ براہ کرم، اس صورت حال سے نکلنے کا حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 51815

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 639-639/M=5/1435-U آپ نے داڑھی رکھنا شروع کردیا ہے یہ بہت اچھا کیا، اللہ تعالیٰ آپ کو اس پر استقامت نصیب کرے۔ (آمین) گھر کے جو افراد آپ کی داڑھی کے مخالف ہیں ان کو حکمت، نرمی اور مناسب تدبیر سے سمجھانے کی کوشش میں لگے رہیں، اور ہدایت اور فہم صحیح کے لیے دعا بھی کریں، ان شاء اللہ جلد ہی ان کی ناراضگی بھی دور ہوجائے گی، والدہ کے ساتھ حسن معاشرت اور خدمت وغیرہ میں کوئی کمی نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند