• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 51757

    عنوان: ڈاڑھی کی کم سے کم مقدار ایک مشت حدیث سے ثابت ہے یا اجماع وقیاس سے جب کہ حدیث کے مطابق بڑھانا ثابت ہے۔

    سوال: ڈاڑھی کی کم سے کم مقدار ایک مشت حدیث سے ثابت ہے یا اجماع وقیاس سے جب کہ حدیث کے مطابق بڑھانا ثابت ہے۔

    جواب نمبر: 51757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 600-600/M=5/1435-U ایک مشت سے زائد مقدار داڑھی کو کاٹنے کی رخصت واباحت حدیث، صحابی کے عمل اور اجماع سے ثابت ہے: إن النبي صلی اللہ علیہ وسلم کان یأخذ من لحیتہ من عرضہا وطولہا رواہ الترمذي (مشکاة) وکان ابن عمر إذا حج او اعتمر قبض علی لحیتہ فما فضل أخذہ (بخاری) ولا بأس بنتف الشیب وأخذ أطراف اللحیة والسنة فیہا القبضة (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند