• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 51024

    عنوان: ۴۰ دن سے زیادہ کے پڑھے ہوئے ناخن غیرہ ضروری بالوں سے نماز ہوجاتی ہے؟

    سوال: (۱) ۴۰ دن سے زیادہ کے پڑھے ہوئے ناخن غیرہ ضروری بالوں سے نماز ہوجاتی ہے؟ (۲) تیز کھانسی یا بیماری کی وجہ سے پیشاب یا منی نکل جاتی ہو اکثر تو وضو ہر بار کریں یا ہرنماز کے لیے ایک بار؟

    جواب نمبر: 51024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 448-443/N=4/1435-U (۱) اگر ۴۰ دن تک ناخن اور موئے زیر ناف وبغل کی صفائی نہیں کی گئی تو ۴۰ دن گذرنے کے بعد اس حالت میں جو نمازیں ادا کی جائیں گی، وہ مکروہ ادا ہوں گی البتہ فریضہ ذمہ سے ساقط ہوجائے گا، فإن ترک إلی أربعین یوما فصلاتہ مکروہة کذا في القنیة (داڑھی اور انبیاء کی سنتیں، ص۴۱، ۴۲ بحوالہ امالی الشیخ انور قدس سرہ) (۲) پیشاب یا منی خواہ کسی وجہ سے نکلے اس کے نکلنے سے بہرحال وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز اور ان تمام امور عبادت کے لیے جن میں وضو شرط ہے جیسے بیت اللہ کا طواف کرنا اور قرآن پاک چھونا وغیرہ دوبارہ وضو کرنا ضروری ہوگا، ہاں اگر اس عارضہ کی کثرت کی وجہ سے وہ معذورِ شرعی بن جائے توایک وقت کا وضو آخر وقت تک اس عارضہ کے پیش آنے سے نہ ٹوٹے گا۔ اوراگر منی نکلتے وقت شہوت بھی ہو تو غسل فرض ہوجائے گا، نماز وغیرہ کے لیے صرف وضو کافی نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند