• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 50973

    عنوان: کیا مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی کا وزن متعین ہے ؟ اگر ہے تو کتنا؟براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    سوال: کیا مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی کا وزن متعین ہے ؟ اگر ہے تو کتنا؟براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 50973

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 331-331/M=4/1435-U جی ہاں، وزن متعین ہے، حدیث میں ہے کہ: ”ایک شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں کس چیز کی انگوٹھی بنواوٴں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چاندی کی، لیکن ایک مثقال مکمل نہ کرنا“۔ اس سے معلوم ہوا کہ مرد کے لیے ایک مثقال سے کم وزن والی چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے ولا یزیدہ علی مثقال (شامي) اور ایک مثقال کا وزن ۴/ گرام ۳۷۴ ملی گرام ہے۔ (الاوزان المحمودہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند