• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 50438

    عنوان: لوگ ڈاڑھی ركھنے پر تنقید كرتے ہیں

    سوال: میری عمر ۴۵ کے اوپر ہے ،میں نے اب داڑھی رکھنا شروع کیا ہے، اور ان شاء اللہ سنت کے مطابق پوری داڑھی رکھوں گا، لیکن ابھی دو مہینے ہی ہوئے ہیں لوگ مجھے تنقید کرنے لگے اور ملا ملا پکارنے لگے، مجھے اپنے لوگوں پر حیرت نہیں ہوئی بلکہ عربی لوگ بھی ملا پکارنے لگے ، میں چونکہ کویت میں کام کرتاہوں، کیا داڑھی ملا پر ہی فرض ہے یا بالغ و عاقل مسلمان فرض ہے ۔پھر لوگ مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ خشخشی کرلو ، چھوٹی رکھو وغیرہ۔ جواب دے کر میری ہمت افزائی کریں ۔ نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 50438

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 419-342/B=3/1435-U عربوں کا مزاج بھی مغربیت سے بہت متأثر ہوچکا ہے، وہ بھی اکثر ڈاڑھی نہیں رکھتے اور رکھتے ہیں تو خشخشی، ڈاڑھی تو ہرمسلمان کے لیے کم ازکم ایک مشت لمبی رکھنا واجب ہے اور یہ ہم مسلمانوں کا شعار (یونیفارم) ہے، جو قوم اپنے شعار کو باقی رکھتی ہے وہ قوم زندہ تصور کی جاتی ہے آپ صبر سے کام لیں، شروع میں کچھ دن تک آپ کو ملا کہیں گے،پھر کچھ دنوں کے بعد خاموش ہوجائیں گے،پھر آپ کو باوقار سمجھیں گے اور آپ کا احترام کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند