معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 49552
جواب نمبر: 49552
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 40-69/H=1/1435-U (۱) (۲) کالا خضاب کرنا تو ممنوع ہے، سرخ خضاب سر اور ڈاڑھی کے بالوں میں کرنا جائز ہے، ڈائی میں کالے رنگ کے علاوہ سرخ یا اور دوسرا رنگ ہی رنگ ہو اور اس کے کرنے سے بالوں میں پاپڑی سی نہ جمتی ہو اگر جمتی ہو تو بعد خضاب کے پانی سے دھونے پر صرف رنگ ہی رنگ رہ جاتا ہو تو جائز ہے اگر کئی دنوں تک بالوں میں تہ یعنی علاوہ رنگ کے ایسا مادہ جم جاتا ہو کہ جو وضوء اور غسل میں بالوں تک پانی پہنچنے میں مانع ہوجاتا ہو تو ایسی صورت میں چونکہ وضوء اور غسل درست نہ ہوگا لہٰذا نماز ضائع ہونے کے خطرے کے پیش نظر ایسے خضاب اور ڈائی کی اجازت نہیں، اس حکم میں مرد وعورت کا حکم یکساں ہے۔ (۳) اوپر جواب آگیا۔ (۴) کالے خضاب کے علاہ سرخ یا دوسرے غیرفیشنی رنگ کا خضاب کرنے کی اجازت ہے اور جائز قسم کے خضاب کرنے میں اگر خوبصورتی بڑھانے کی نیت بھی کرلے تو ٹھیک ہے حدودِ شرعیہ میں رہتے ہوئے خوبصورتی کا بڑھانا اور زینت کا اختیار کرنا منع نہیں ہے، البتہ ناجائز طریق کو اختیار کرکے خوبصورتی بڑھانے کی نیت سے کسی کام کو اختیار کرنا ناجائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند