• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 48676

    عنوان: كیا مكمل ڈاڑھی لانے كے لیے ڈاڑھی منڈائی جاسكتی ہے؟

    سوال: میری عمر ۲۴ سال ہے اور میری داڑھی صرف تھوڑی تک آئی ہے جو ایک طرف تھوڑی زیادہ ہے اور دونوں گال پر بالکل نہیں ہے، کیا میں اس داڑھی کو منڈوا کر رکھ سکتاہوں جیسے کہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ منڈوانے پر پوری آجائے گی؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 48676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1375-1375/M=12/1434-U اگر آپ کی داڑھی پوری نہیں نکلی ہے اور گال پر بالکل بھی بال نہیں اُگے ہیں تو آپ پر کوئی گناہ نہیں، اور جتنی ڈاڑھی آگئی ہے اس کو مونڈانے کی اجازت نہیں، یہ گناہ کا عمل ہے، پوری داڑھی کو اُگانے کے لیے تھوڑی داڑھی کو صاف کرنا درست نہیں، یحرم علی الرجل قطع لحیتہ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند