• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 47353

    عنوان: لباس کے سلسلے میں سوال

    سوال: ہم ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں وہاں ہمیں شرٹ پینٹ پہن کر آنے کو کہاجاتا ہے۔ جب سے میں نے ہوش سنبھالا تب سے اب تک کرتا پاجامہ ہی پہنتا آیا ہوں ۔ ایسی صورتحال میں کیا کرنا ہوگا؟ اگر میں شرٹ پینٹ پہن کر نہیں گیاتو مجھے کام سے نکال دیا جا سکتا ہے۔ کیا کروں براہ کرم ہمارے مسلہ کو حل کریں۔

    جواب نمبر: 47353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1327-910/L=11/1434-U مسلمانوں کو اسلامی لباس ہی استعمال کرنا چاہیے، پینٹ شرٹ جو فساق وفجار کا لباس ہے اس کو کے پہننے سے احتراز کرنا چاہیے، البتہ اگر پینٹ شرٹ پہن کر نہ جانے کی صورت میں ملازمت سے ہاتھ دھونی پڑسکتی ہے تو ایسی مجبوری کی صورت میں ملازمت کے وقت میں پینٹ شرٹ استعمال کرلیں اور فراغت کے بعد نکال دیں، اور پینٹ شرٹ ڈھیلا ڈھالا استعمال کریں بالکل چست استعمال نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند