• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 4629

    عنوان:

    کیا اسلام میں لباس کے لیے کوئی بندش ہے؟ کیا پینٹ شرٹ پہنا منع ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں۔

    سوال:

    کیا اسلام میں لباس کے لیے کوئی بندش ہے؟ کیا پینٹ شرٹ پہنا منع ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں۔

    جواب نمبر: 4629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 907=1029/ ب

     

    جی ہاں! احادیث میں لباس کے سلسلے میں چندشرائط مذکور ہیں۔ غیر مسلم قوم کا شعار نہ ہو، عورتوں کے لباس سے مشابہت نہ رکھتا ہو، ٹخنے سے نیچے نہ لٹکتا ہو، اس قدر باریک نہ ہو کہ واجب الستر اعضا نظرآئیں، اتنا چست نہ ہو کہ واجب الستر اعضاء کا حجم اور اس کی بناوٹ نمایاں ہو۔ جس لباس میں یہ شرائط پائی جائیں اس کا پہننا درست ہے۔ شرٹ اور پینٹ اگر اس قدر چست نہ ہو کہ واجب الستر اعضاء کا حجم اور بناوٹ نمایاں ہو اور نہ ہی ٹخنے سے نیچے لٹکتا ہو تواس کا پہننا درست ہے۔ البتہ اولی بہرحال یہی ہے کہ صلحاء اور اتقیاء کا لباس اختیار کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند