• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 43500

    عنوان: کیا مرد اپنے لمبے بالوں کو بندواسکتے ہیں ؟

    سوال: میں ۲۶ سال کا ہوں اور الحمدللہ با شرع داڑھی ایک مشت ، دل چاہا کہ لمبے بال رکھوں، اب اس وقت میرے بال کندھے تک ہیں، کیا میں اسے صاف رکھنے کے لئے اسے بینڈ-موڑ - سکتا ہوں ؟ میں نے دکھاوئے اور فیشن کے لیے نہیں بلکہ اپنی خوشی کے لیے لمبے بال رکھے ہیں۔ لڑکیوں کی چوٹی کی طرح نہیں بلکہ صرف ایک کالے ربڑ بینڈ سے بینڈ سکتا ہوں یا نہیں ؟ مجھے پتا ہے کہ مردوں کو عورتوں کی مشابہات نہیں کرنی ہے، اللہ کی لعنت ہے ایسے مردوں پہ۔ لیکن آج کے زمانے میں تو ہر ایک چیز ملتی جلتی ہے، جیسے کپڑے اور وغیرہ چیزیں، یہ ضرور بتادیجیئے کہ ایسے بال باندھنے کی اجازت ہے یا حرام ہے یا صرف منع ہے ؟

    جواب نمبر: 43500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 260-197/B=2/1434 مردوں کے لیے اپنے بالوں کو ربڑ بینڈ سے بینڈ کرنا درست نہیں، اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے، یہ جائز نہیں۔ کپڑوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند