• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 42752

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا داڑھی کو ایک مٹھی سے کم کاٹنا گناہ کبیرہ ہے یا نہیں؟اور کیا داڑھی کاٹنے سے انسان جہنم میں جا سکتا ہے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا داڑھی کو ایک مٹھی سے کم کاٹنا گناہ کبیرہ ہے یا نہیں؟اور کیا داڑھی کاٹنے سے انسان جہنم میں جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 42752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1764-1764/M=2/1434 داڑھی سنت کے مطابق رکھنا واجب ہے، ایک مشت ہونے سے پہلے کاٹنا،کترنا ناجائز اور گناہ ہے، ایک مشت چھوڑکر اس سے زائد حصہ کو اگر کوئی کاٹنا چاہے تو گنجائش ہے، گناہ کے ارتکاب سے انسان کو جہنم میں جانا پڑسکتا ہے، ہاں اگر سچی توبہ کرلے یا اللہ تعالیٰ یوں ہی معاف فرمادے تو اللہ کے فضل و احسان سے وہ بچ سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند