• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 40340

    عنوان: حجاب کے بارے

    سوال: برقعہ یا حجاب کے بارے میں جو آج کل خواتین میں رائج ہے، رنگ برنگ کے نگوں سے سجے ہوئے برقعہ جسم کو نمایاں کرنے والے برقعہ، آنکھیں ا ور بھویں کاجل سے سجے ہوں اور بھویں پارلر سے بنی ہوں، کیا ایسے خواتین کا پردہ پردہ کہلائے گا ؟ اس میں تو خواتین اور خوبصورت لگتی ہیں ا ور مردوں کی نظریں ان پر خودبخود پڑھ تی ہیں، کیا یہ پردہ پردہ کہلائے گا؟

    جواب نمبر: 40340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1242-913/D=8/1433 عورت کی زیب وزینت کی چیزیں جو اس کے جسم پر ہوں ان کا چھپا ہونا بھی ضروری ہے، پردہ کا مطلب ہی یہ ہے کہ عورت کا پورا جسم اور اس کے زیب وزینت کی چیزیں سب چھپی رہیں۔ مجبوری میں جب کہ عورت کو پردہ کے ساتھ باہر نکلنے کی اجازت ہے، فقہاء نے صراحت کی ہے کہ پرانے اور سادے کپڑے اوپر ہوں زیب وزینت بناوٴ سنگار کرکے نکلنا یا بہاردار اور بھڑک دار برقعہ پہن کر نکلنا سخت منع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند