معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 38199
جواب نمبر: 3819901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 713-713/M=5/1433 ڈاڑھی رکھنا اسلامی شعار ہے، سنت کے مطابق ڈاڑھی رکھنا واجب ہے، ڈاڑھی مونڈانا حرام اور ناجائز ہے، صحیح حدیث میں ہے: ”قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: خالفوا المشرکین أوفروا اللحی وأحفوا الشوارب“ (متفق علیہ مشکاة شریف: ص۳۸۰) اور مسلم شریف کی روایت میں ہے: ”عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: جزّوا الشوارب وأرخوا اللحی خالفوا المجوس“ (مسلم شریف: ۱/۱۲۹)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جناب عالی مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ بالوں کو سیاہ کرنا، جائز ہے یا نہیں؟ جب کہ عمر تقریباً ۳۰ سال ہو۔ نیز اس کی جواز کی صورت کیا ہے؟ اور کون سا رنگ استعمال کرسکتے ہیں؟
2070 مناظرکیا عمامہ کے دوشملے او رمحراب بنانا سنت ہے؟
3152 مناظرمیں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ اسلام میں داڑھی کی کیا اہمیت ہے؟ کیا یہ فرض ہے یا سنت یا واجب؟ برائے کرم آپ اپنا جواب حدیث کے حوالہ کے ساتھ عطا فرماویں، نیز پورا حوالہ اور حدیث نمبر بھی بتادیں؟
1517 مناظرآج کل جو لوگ خط کرواتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ سنت ایسی ہو جو اچھی لگے۔ اور اس کو جواز بنانا چاہتے ہیں کہ ان کا داڑھی کاٹنا ٹھیک ہے۔ کیا یہ ٹھیک ہے؟
2494 مناظرکیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ پر سونے کی انگوٹھی تو مرد کے لیے حرام ہے چاندی کی انگوٹھی کی اجازت اوراس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور آج کل دیگر دھات جیسے لوہا، تانبہ، پیتل یا رولڈ سونا کی انگوٹھی کا رواج ہوتا جارہا ہے۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور چاندی کی انگوٹھی پہننا سنت ہے تو وہ کس مقدار تک جائز ہے اس پر نگ استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں اور وہ کون سی انگلی میں پہننے کی اجازت ہے؟
6377 مناظراسلام میں پردہ کرنا ضروری ہے لیکن مسلم لڑکیاں جینس پہنتی ہیں۔ کیا ہمارے اسلام میں یہ جائز ہے؟
2143 مناظرحضرت ہماری مسجد کے امام صاحب چھٹی میں
جاتے ہیں تو ایک لڑکا جو کہ صرف حافظ ہے جس کی عمر اٹھارہ سال ہے وہ داڑھی نکال دیتا
ہے اس کی داڑھی نہیں ہے۔ حضرت داڑھی نکالنا کبیرہ گناہ ہے۔ اور جس کی داڑھی نہیں
ہوتی اس کے فرشتے چوبیس گھنٹے بھی گناہ لکھتے رہتے ہیں (اس مسئلہ کی بھی وضاحت کریں)؟
تو ایسے امام کے پیچھے وہ مقتدی جن کی داڑھی ہو او رشرعی لباس ہو اور قرآن بھی تجوید
کے ساتھ پڑھتا ہو اس کی نماز کیسے ہو سکتی ہے؟ کیا اسے دوبارہ پڑھنا ہے؟ دوسری
مسجد نہیں ہے۔ حضرت اس کی وضاحت کریں۔ اور ایک امام جس کا وضو بالکل ٹھیک نہیں ہے
مثلاً منھ دھوتے وقت بار بار کلی کرکے صرف بھیگا ہاتھ منھ پر پوچھ لیتے ہیں اور
سنتیں بھی ادا نہیں کرتے ۔ حضرت میں شرکیہ الفاظ نہیں کررہا ہوں بلکہ یہ دیکھ کر
نماز پڑھنے میں کراہت آتی ہے کیا کروں وضاحت کریں۔
میں نے داڑھی کے
بارے میں سارے سوال و جواب دیکھے پر کس حد تک کے بال داڑھی کہلاتے ہیں یہ صاف سمجھ
میں نہیں آیا۔ (۱)شرعی حد تک داڑھی ایک مٹھی ہوتی ہے تو کیا
ایک مٹھی میں جو بال ہیں اس کو چھوڑ کر گال او رگلے پر بال صاف کیا جائے تو کیا وہ
داڑھی کہلائے گی؟ (۲)اگر سر کے بال
بنائیں تو کان کے پاس سے داڑھی کہاں شروع ہوتی ہے (کان کے اوپر کی، بیچ کی، نیچے کی
لائن سے)؟ (۳)گال پر داڑھی کہاں سے شروع ہوتی ہے بالکل
آنکھ کے نیچے سے یا گال پر نیچے کے دانت سے؟ (۴)گلے
پر داڑھی کہاں تک جاتی ہے۔ نیچے کے جبڑے تک ہی اور گلے پر کچھ نہیں یا پھر صاف گلے
کی حد بتائیں؟ (۵)تھڈی کے کتنے نیچے تک داڑھی کہلاتی ہے۔ گلے
کی بیچ گول ہڈی تک یا پھر تھڈی کے نیچے کی حد بتائیں۔ (۶)اگر
داڑھی بڑھی ہونے پر جو اس کا صحیح خیال نہ رکھ سکے جیسے کہ اسے صاف رکھنا، کنگھا
کرنا تو کیا اسے داڑھی چھانٹنے کی اجازت ہے؟ اور اگر ہوسکے تو مشکل اردو مت
استعمال کریں۔ اگر داڑھی کے بارے میں کوئی صحیح کتاب یا بیان ہے تو ضرور بتائیں۔
ہمارے علاقہ میں سرکاری اردو اسکول ہیں۔ جن میں ہم بچیوں کا داخلہ کراتے ہیں۔ وہاں استادوں کو اس بات کی ہدایت ہے کہ انھیں ناچتے ناچتے یا سنیما کے اندازمیں سبق سکھائیں۔ کیا ایسے اسکول میں ہمارے لڑکے اور لڑکیوں کا داخلہ دلا سکتے ہیں؟ (۲)میری ایک بچی ہے ساجدہ جو پانچ سال کے قریب ہے۔ مجھے یہ مشورہ دیں کہ اس کو میں صرف عصری تعلیم سکھاؤں یا صرف دینی تعلیم سکھاؤں؟ (۳)میری تمنا یہ ہے کہ اسے حافظہ یا عالمہ بناؤں۔ کوئی کہتا ہے کہ لڑکیوں کو حافظہ اور عالمہ نہیں بنانا چاہیے، صرف انھیں ضروری دینی تعلیم دینا چاہیے۔ (۴)کیا لڑکیوں کی کان اور ناک چھیدنا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو کس حد تک؟ (۵)کیا عورتوں کو پیروں میں چین، جوڈوے ، کڑے اور ناک میں نتھنی، کان میں بالی، گلے میں کالے منکے، چوڑیاں پہننا ضروری ہیں یا اختیار کی بات ہے۔ ضروری ہے تو کیا کیا اور کتنا کتنا ضروری ہے؟ کیا ازواج مطہرات کی زندگی میں بھی یہ سب چیزیں تھیں؟ برائے کرم شریعت کی رو سے جواب عنایت فرماویں۔
4301 مناظر