• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 38061

    عنوان: سنتی لباس

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ سنتی لباس کون سا ہے؟ اور اگر ہم پنٹ-شرط کو سنّت کے مطابق پہنے تو کیا وہ سنّت کے دائرے میں آ جائے گا؟

    جواب نمبر: 38061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 611-532/B=5/1433 بزرگان دین، علمائے حق جو لباس پہنتے ہیں کرتا پاجامہ ٹوپی یہی سنتی لباس ہے، پینٹ، شرٹ یہ فساق وفجار کا اور غیرقوموں کا لباس ہے، یہ سنتی لباس نہیں ہے، پینٹ کو ٹخنوں سے اوپر رکھا جائے تو بحق عوام یہ مباح ہوجائے گا، مگر سنتی لباس نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند