• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 37998

    عنوان: پلكیں اور بھنویں بنوانا

    سوال: میرا مفتی صاب سے یہ سوال ہے کہ مرد حضرات اپنی پلکو کو تراش سکتے ہیں کہ نہیں؟ میری پلکیں کچھ ضررت سے زادی بھری ہیں۔ یہاں تک کہ اس کے کچھ بال میری ناک کے اوپر والے حصے پر بھی ہیں، کیا میں ان کو تراش کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 37998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 591-502/B=4/1433 اگر پلکوں یا بھووں کے بال اوپر آجاتے ہیں یا آنکھوں میں آجاتے ہیں اس سے آپ کو پریشانی ہوسکتی ہے تو زائد بڑھے ہوئے بال کو تراش سکتے ہیں، ویسے فیشن کے طور پر بھویں باریک کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند