• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 37826

    عنوان: میں نے سنا ہے کہ شیونگ کرنا مطلب داڑھی بنانا رسول اللہ صلی اللہ علیلہ وسلم کے دل پر خنجر چلانے کے برابر ہے، کیا یہ بات درست ہے؟ کیا کوئی ایسی حدیث موجود ہے؟

    سوال: میں نے سنا ہے کہ شیونگ کرنا مطلب داڑھی بنانا رسول اللہ صلی اللہ علیلہ وسلم کے دل پر خنجر چلانے کے برابر ہے، کیا یہ بات درست ہے؟ کیا کوئی ایسی حدیث موجود ہے؟

    جواب نمبر: 37826

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 554-469/B=5/1433 خنجر چلانے کا مطلب یہ ہے کہ ڈاڑھی منڈانے کا عمل جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہوگا تو آپ کو اپنے اس امتی سے تکلیف ہوگی کیونکہ یہ عمل آپکے حکم کے خلاف کیا گیا ہے، آپ کا ارشاد ہے ”أنہکوا الشوارب وأعفوا اللحی“ مونچھوں کو باریک کراوٴ اور ڈاڑھی کو بڑھاوٴ۔ تمام ہی ائمہ کے نزدیک ڈاڑھی کا بڑھانا واجب اور اس کا منڈانا حرام ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی خلاف ورزی کرکے جو امتی حرام کام کرے گا، یقینا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ناراض ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند