معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 35744
جواب نمبر: 35744
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 132=100-1/1433 جی ہاں! ناف سے لے کر گھٹنے تک ڈھانپنا فرض ہے یہ حصہ ستر میں داخل ہے، بھائیوں اور دوستوں کے سامنے اسے کھولنا جائز نہیں، حنفیہ کا یہی مسلک ہے۔ ”کتاب الفقہ علی المذاہب الاربع“ کے حاشیے میں شافعیہ کا بھی یہی مسلک درج ہے، البتہ ان کے یہاں ناف اور گھٹنے ستر میں داخل نہیں، الشافعیة قالوا: حد العورة من الرجل والأمة ما بین السرة والرکبة والسرة والرکبة لیستا من العورة وإنما العورة ما بینہما (مبحث ستر العورة في الصلاة: ۱/۱۷۲)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند