• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 31310

    عنوان: کیا مسجد کے اندر یہ کہنے کے بعد کہ اب میں بنا ٹوپی کے کبھی نہیں نہیں آؤں گا، کیامیں مسجد کے اندر بنا ٹوپی کے کبھی نہیں جاسکتاہوں؟اگر ہاں تو کفارہ بتائیں۔

    سوال: ایک بار میں مسجد میں بنا ٹوپی کے گیا، وہاں نماز کے بعد مسجد کے اندر ہی امام صاحب نے ایک آدمی سے مسجد کی ایک ٹوپی مجھے ہمیشہ کے لیے دینے کو کہا تاکہ میں اسے ہمیشہ پاکیٹ رکھوں ، لیکن امام کے کئی بار کہنے کے بعد بھی میں نے ٹوپی نہیں لی اور کہا کہ میں اب ٹوپی کے بغیر کبھی نہیں آؤں گا۔ اب میرے دو سولات ہیں، (۱) کیا میں نے مسجد کی ٹوپی نہ لے کر بہت بڑا گنا ہ کردیا؟(۲) کیا مسجد کے اندر یہ کہنے کے بعد کہ اب میں بنا ٹوپی کے کبھی نہیں نہیں آؤں گا، کیامیں مسجد کے اندر بنا ٹوپی کے کبھی نہیں جاسکتاہوں؟اگر ہاں تو کفارہ بتائیں۔ بہت مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 31310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 750=106-4/1432 (۱) آپ نے ٹوپی نہ لے کر کوئی گناہ نہیں کیا۔ (۲) آپ کا قول: کہ ”میں اب بنا ٹوپی کے نہیں آوٴں گا“ یہ ایک عہد اور ایک وعدہ ہے اور مومن کامل کی علامت یہی ہے کہ وہ اپنے عہد کو نہ توڑے، اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہ کرے: ﴿وَاَوْفُوْا بِالْعَہْدِ اِنَّ الْعَہْدَ کَانَ مَسْئُوْلًا﴾ (القرآن) اگر آپ کبھی مسجد میں بنا ٹوپی کے جاتے ہیں تو گویا آپ اپنے وعدے اور اپنے عہد کی خلاف ورزی کرکے ایک گناہ کا ارتکاب کریں گے؛ لہٰذا آپ کو اس گناہ سے بچنا چاہیے اور اگر کبھی ایسا ہوجائے تو اللہ کے حضور تائب ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند