• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 2934

    عنوان:

    داڑھی کا خط بنوانا ہے، یہ ہمیں دور نبوی یا خیر القرون میں کہاں ملتاہے؟ براہ کرم،باحوالہ جواب دیں۔

    سوال:

    داڑھی کا خط بنوانا ہے، یہ ہمیں دور نبوی یا خیر القرون میں کہاں ملتاہے؟ براہ کرم،باحوالہ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 161/ ل= 161/ ل

     

    مجھے اس کی صراحت کسی حدیث میں نہیں ملی البتہ فقہ کی کتابوں میں خط بنوانے کی صراحت موجود ہے، لا بأس بأخذ شعر الوجہ مالم یتشبہ بالمخنث (شامي: ج۹ ص۵۸۳ ط زکریا دیوبند) نیز صحابہٴ کرام سے سپال (جس کی ایک تفسیر موجھ کے دونوں کناروں سے کی گئی ہے) کا بنوانا ثابت ہے، ابوداوٴد شریف میں ہے کنا نعفی الإسبال إلا في حج أو عمرة وفي بذل المجہود السبال جمع سبلة وھي طرف الشارب وقال الغزالي رحمہ اللہ السبالتان: ھما طرفا الشارب (بذل المجھود: ج۵ ص۷۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند