• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 29133

    عنوان: میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا برانڈیڈ انڈوئیر جیسے لیکس، کوزی، امول، جوکی، وغیرہ کو پہن کر اور پورے ستر کو ڈھانپ کر نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟میں نے سناہے کہ گھر کے بنے انڈوئیر ہی میں نماز جائز ہے؟

    سوال: میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا برانڈیڈ انڈوئیر جیسے لیکس، کوزی، امول، جوکی، وغیرہ کو پہن کر اور پورے ستر کو ڈھانپ کر نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟میں نے سناہے کہ گھر کے بنے انڈوئیر ہی میں نماز جائز ہے؟

    جواب نمبر: 29133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 190=180-2/1432

    نماز باوقار عبادت ہے، مذکورہ لباس سب وقار کے خلاف اور دھوکہ دینے، ہنسی مذاق اڑانے یا غیر سنجیدہ لباس ہیں، ان کو پہن کر نماز پڑھنا نماز جیسی باوقار عبادت کو کھیل تماشہ بنانے کے مرادف ہے، اس لیے جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند