• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 2732

    عنوان: میری شادی نہیں ہوئی ہے، کیا میں کالے رنگ کی ڈائی استعمال کرسکتاہوں

    سوال:

    میری عمر ۲۸/ سال ہے، میر ی داڑھی اور سرکے کے اکثر بال خاکستری ہوگئے ہیں، میری شادی نہیں ہوئی ہے، کیا میں کالے رنگ کی ڈائی استعمال کرسکتاہوں۔ میں نے حنا استعمال کرنے کی کوشش کی مگر اس سے بالوں کی خاکستری نظر آجاتی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں مجھے مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 2732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 41/ ج= 41/ ج

     

    قدرتی کالے رنگ کا خضاب حرام ہے، حدیث شریف میں اس پر وعید آئی ہے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یکون قوم یخضبون في آخر الزمان بالسواد کحواصل الحمام لا یریحون رائحة الجنة (أبوداوٴد، ج۲ ص۵۷۸) سیاہ خضاب کے علاوہ دوسرے رنگ کے خضاب جائز ہیں، البتہ مہندی یا کثم کا خضاب زیادہ مستحسن ہے حدیث میں ہے إن أحسن ما غیر بہ ھذا الشیب الحناء والکتم (أبوداوٴد: ج۲ص۵۷۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند