• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 26159

    عنوان: کیا ٹخنوں سے پاجامہ اونچا رکھنا سنت ہے؟اور کیا اگر کوئی ٹخنوں سے اوپر پاجامہ نہیں رکھتا ہے تو وہ سنت کو ترک کرتاہے؟ یا گناہ کبیرہ کرتاہے؟

    سوال: کیا ٹخنوں سے پاجامہ اونچا رکھنا سنت ہے؟اور کیا اگر کوئی ٹخنوں سے اوپر پاجامہ نہیں رکھتا ہے تو وہ سنت کو ترک کرتاہے؟ یا گناہ کبیرہ کرتاہے؟

    جواب نمبر: 26159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1762=1393-11/1431

    ٹخنوں سے اوپر پاجامہ پہننا واجب ہے، اگر کوئی ٹخنوں سے نیچے پاجامہ پہنتا ہے تو وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے، کیونکہ ایسے لوگوں کے لیے احادیث میں سخت وعید آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند