• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 25130

    عنوان: میرا ایک دوست ہے، وہ ہاتھ میں دھاگہ باندھتاہے، مہر بانی کرکے بتائیں کہ کیا یہ صحیح ہے؟اور اگر یہ غلط ہے تو اس کو کیسے سمجھایا جاسکتاہے؟

    سوال: میرا ایک دوست ہے، وہ ہاتھ میں دھاگہ باندھتاہے، مہر بانی کرکے بتائیں کہ کیا یہ صحیح ہے؟اور اگر یہ غلط ہے تو اس کو کیسے سمجھایا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 25130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    ہاتھ میں کوئی دھاگہ ٹوٹکے کی وجہ سے باندھتا ہے اور کوئی ویسے ہی فیشن بھی اہل ہنود کی دیکھا دیکھی باندھتا ہے۔ یہ دونوں طریقے اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔ ٹوٹکا بھی اسلام میں درست نہیں اور اہل ہنود کی مشابہت اختیار کرنا بھی درست نہیں۔ من تشبہ بقوم فہو منہم۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند