• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 24321

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ لڑکیوں کا حنا /مہندی لگانا کیساہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ لڑکیوں کا حنا /مہندی لگانا کیساہے؟

    جواب نمبر: 24321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1192=941-8/1431

    جی ہاں عورتوں کی طرح لڑکیوں کو بھی ہاتھ پیر میں مہندی لگانا جائز ہے بلکہ ان کا شعار ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کا ہاتھ بغیر مہندی لگا دیکھا تو اس پر نکیر فرمائی کہ مردوں کی طرح سادا ہاتھ کیوں ہے، اس میں مہندی لگنی چاہیے۔ (مشکاة: ۳۸۳ )میں حدیث موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند