• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 2424

    عنوان:

    میرا ایک دوست کلین شیو ہے اس لیے وہ تکبیر نہیں کہہ سکتاہے۔ ایک شخص نے کہاہے کہ یہ مکروہ ہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔

    سوال:

    میرا ایک دوست کلین شیو ہے اس لیے وہ تکبیر نہیں کہہ سکتاہے۔ ایک شخص نے کہاہے کہ یہ مکروہ ہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 2424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 720/ م= 714/ م

     

    کلین شیو کرانا از روئے شرع ناجائز ہے، در مختار میں ہے: یحرم علی الرجل قطع لحیتہ لہٰذا کلین شیو کرانے والے شخص کی اذان و اقامت (تکبیر) مکروہ ہے۔ ویکرہ أذان جنب وإقامتہ․․․ وفاسق ولو عالما۔ دوسری جگہ ہے: والإقامة کالأذان (در مختار) آپ اپنے دوست کو حکمت و نرمی کے ساتھ کلین شیو کی قباحت اور داڑھی مسنون رکھنے کی فضیلت و اہمیت سمجھاتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند