• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 21936

    عنوان:

    ہمارے گھر میں ایک ریشم کا قالین ہے، کیا اس کو ہم استعمال کرسکتے ہیں، اور دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی کی بیوی نے ریشم کا کپڑا وغیرہ پہنا ہو تو کیا اسک و ہاتھ لگانا جس طرح اس کے عام کپڑوں کو لگایا جاتا ہے درست ہے؟ کوئی گناہ تو نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 662=662-5/1431

    ریشم کا قالین استعمال کرسکتے ہیں، ویحل توسدہ وافتراشہ والنوم علیہ (درمختار) عورتوں کے لیے ریشم کا کپڑا پہننا جائز ہے، بناء علیہ اگر کسی کی بیوی نے ریشم کا کپڑا پہن رکھا ہو تو اس کا شوہر اس کے کپڑے کو ہاتھ لگاسکتا ہے، یحرم لبس الحریر․․․ علی الرجل لا المرأة إلخ (درمختار)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند