معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 21433
عمامہ شریف سے ٹوپی کو ڈھکنا چاہئے یا نہیں؟ ہمارے مولوی صاحب عمامہ سے ٹوپی ڈھکنے کو واجب کہتے ہیں کہ اگر کوئی عمامہ سے ٹوپی نہ ڈھکے تو کہتے ہیں اس کی نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

جواب نمبر: 21433
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 564=564-5/1431
عمامہ شریف ٹوپی پر باندھنا چاہیے، یہ بات حدیث سے ثابت ہے لیکن عمامہ سے ٹوپی ڈھکنا واجب ہے، ایسا نہیں ہے۔ مولوی صاحب مذکور کی بات محتاج دلیل ہے، اگر کوئی شخص صرف ٹوپی پہن کر نماز پڑھے اور عمامہ سے اس کو نہ ڈھکے تب بھی اس کی نماز بلاکراہت درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند