• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 20175

    عنوان:

    اگر چالیس دن کے اندر ناخون نہ کاٹے جائیں تو کیا گناہ ملتا ہے؟ برائے کرم کوئی حدیث ضرور بتائیں۔ اور کیا لڑکی ناخون بڑھاسکتی ہے؟ اگر کوئی شخص چالیس دن تک ناخون نہیں کاٹتا ہے تو اس کا کیا گناہ ہوگا؟ برائے کرم مجھ کو کوئی حدیث بتائیں؟ کیا کوئی لڑکی اپنے ناخون بڑھا سکتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 452=307-4/1431

    ایک حدیث میں ہے: عن أنس بن مالک قال: وقت لنا في قص الشارب وتقلیم الأظفار ونتف الإبط وحلق العانة أن لا نترک أکثر من أربعین لیلة (مسلم: ۱/۱۲۹) اس حدیث کے پیش نظر فقہاء نے چالیس روز سے زاید ناخون چھوڑے رکھنے کو مکروہ تحریمی لکھا ہے، البتہ کوئی ایسی حدیث میری نظر سے نہیں گذری جس میں گناہ کی تعداد مذکور ہو؛ لیکن چونکہ یہ حدیث موقوف بحکم مرفوع ہے، اس لیے اگر کوئی شخص چالیس روز سے زاید ناخون ترک کرے گا تو آپ علیہ السلاة والسلام کے حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس وجہ سے گنہ گار ہوگا اور عقاب کا مستحق ہوگا: ولا عذر فیما وراء الأربعین ویستحق الوعید (شامي: ۹/۵۸۳، ط: زکریا دیوبند)۔ اس وعید میں لڑکا اور لڑکی دونوں شامل ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند