معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 19498
کیا
شوہر کو خوش کرنے کے لیے بالوں میں خوبصورتی کا کوئی علاج کروایا جاسکتا ہے؟ جب کہ
اس علاج میں شاید ہر طرح کے کیمیکل شامل ہوں جن سے بالوں کو سیدھا کیا جاتاہے؟
کیا
شوہر کو خوش کرنے کے لیے بالوں میں خوبصورتی کا کوئی علاج کروایا جاسکتا ہے؟ جب کہ
اس علاج میں شاید ہر طرح کے کیمیکل شامل ہوں جن سے بالوں کو سیدھا کیا جاتاہے؟
جواب نمبر: 19498
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 194=194-2/1431
شرعی حدود میں رہتے ہوئے اس کی گنجائش ہے، مثلاً بالوں میں کالا خضاب استعمال نہ کیا جائے، کیمیکل میں ناپاک اجزاء شامل نہ ہوں، اور کیمیکل ایسا ذی جرم نہ ہو جس کی تہہ بال پر جم جائے وغیرہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند