• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 17600

    عنوان:

    اگر امام پینٹ شرٹ پہن کرنماز پڑھائے تو کیا ہماری نماز ہوگی؟

    سوال:

    اگر امام پینٹ شرٹ پہن کرنماز پڑھائے تو کیا ہماری نماز ہوگی؟

    جواب نمبر: 17600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2207=1773-11/1430

     

    نماز تو ہوجاتی ہے، مگر امام کے حق میں ایسا لباس سخت مکروہ و ناجائز ہے، اس کو صالحین متقین نیک لوگوں کے لباس کی ہیئت والا لباس اختیار کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند