• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 173752

    عنوان: ’’گردا‘‘ ركھنا یعنی سامنے كے بالوں كو بڑا اور پیچھے كے بالوں کو چھوٹا ركھنا؟

    سوال: گردا کے سلسلہ میں آپ سے معلوم کرنا تھا کہ ہمارے علاقہ میں اکثر گردا رکھتے ہوئے پیچھے کے حصہ کے بال کو چھوٹا کردیتے ہیں اور سامنے کے حصہ کے بالوں کو بڑا کرتے ہیں اس سلسلے میں حضراتِ مفتیان کرام سے سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کرنا صحیح ہے اور اگر اس طرح کرنا درست ہے تو سامنے کے حصے کو یا کنارے کے حصہ کو چھوٹا کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 173752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:144-107/sd=3/1441

    سامنے کے حصے کے بالوں کو بڑا رکھنا اور پیچھے کے حصے کے بال چھوٹے رکھنا فساق کا طریقہ ہے، اس طرح بال نہیں رکھنے چاہییں، سب طرف سے بال برابر کٹوانے چاہییں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند