• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 15982

    عنوان:

    میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر بال زیادہ ہیں او راعلانیہ دکھتے بھی ہیں اور میری عمر اس وقت چھبیس سال ہے اور ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ بہت رشتے آئے لیکن کوئی رشتہ جما نہیں۔ کچھ لوگوں نے چہرے پر بال ہونے پر اعتراض بھی کیا۔ میری بھنویں بہت چوڑی ہیں اور وہ چہرے پر اچھی نہیں لگتی ہیں۔ کیا میں اس صورت میں بھنوں بنا سکتی ہوں اور ہونٹوں کے اوپر کے بال نکال سکتی ہوں؟ برائے کرم مجھے بتائیں میں شکر گزار رہوں گی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1431=1142/1430/ل

    آپ ہونٹوں کے اوپر کے بال صاف کرسکتی ہیں، ایسا کرنا جائز ہے، نیز اگر ابرو بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہیں تو ان کو درست کرکے عام حالت کے مطابق کرسکتی ہیں، البتہ ابرو کے اطراف سے بال اکھاڑکر ان کو باریک کرنا جائز نہیں، حدیث شریف میں ایسی عورت پر لعنت آئی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند