• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 155866

    عنوان: مغربی لباس استعمال کرنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء عام حالت میں اور نماز کے دوران مغربی لباس استعمال کرنے کے بارے میں؟

    جواب نمبر: 155866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:197-153/B=3/1439

    مغربی لباس، فساق وفجار کا اور غیرقومی لباس ہے، ہمیں مسلمانوں کا ان میں بھی صلحاء کا لباس پہننا چاہیے، ایسا لباس جس سے کسی قوم کے ساتھ مشابہت ہو احادیث میں ممانعت آئی ہے۔ ”من تشبّہ بقوم فہو منہم“ غیرقوموں کا لباس پہننا اور اس میں نماز پڑھنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند