• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 155227

    عنوان: داڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم رکھنا ؟

    سوال: میرے والد کا نام سید واجد علی سبزواری ہے اور وہ اپنے پاس کی مسجد میں اذان دیتے تھے، مگر کچھ لوگوں نے ان کو اذان دینے سے روک دیا ہے یہ کہہ کرکہ اگر کسی شخص کی داڑھی نہ ہو تو وہ اذان نہیں دے سکتا، یہ اسلام میں حرام ہے، داڑھی رکھنا چونکہ سنت ہے، لیکن اگر کوئی داڑھی نہیں رکھتاہے کہ تو کیا وہ اذا ن نہیں دے سکتا؟براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 155227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:53-56/sd=2/1439

    داڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم رکھنا گناہ ہے اور اس کا مرتکب فاسق ہے ، جب کہ اذان دینا عبادت ہونے کے ساتھ دین کا ایک اہم شعار ہے ،اسی وجہ سے فقہائے کرام نے لکھا ہے کہ فاسق کی اذان مکروہ ہوتی ہے ، لہٰذا صورتِ مذکورہ میں اگر آپ کے والد صاحب ڈاڑھی نہیں رکھتے ہیں، تو اُن کی اذان مکروہ ہوگی اوراُن کو اذان دینے سے روکنا درست ہوگا۔ ویکرہ أذان الفاسق ولایُعاد (فتاویٰ عالمگیری: ۱۱۰/۱، طبع: اتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند