معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 152858
جواب نمبر: 152858
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1248-1137/B=11/1438
اسلام میں مسلمانوں کے لیے ڈاڑھی رکھنا واجب ہے، یہ مسلمانوں کا یونیفارم ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈاڑھی رکھنے کا حکم دیا ہے خود بھی رکھی ہے، خلفائے راشدین اور صحابہٴ کرام اور تابعین نے، ائمہ کرام نے اور ہمارے سب ہی اسلاف نے ڈاڑھی رکھی ہے، جو ڈاڑھی نہ رکھے اسے فقہائے کرام نے فاسق لکھا ہے۔ اگر کوئی محض اس وجہ سے کہ ابھی شادی نہیں ہوئی ہے ڈاڑھی نہ رکھے اور منڈوائے تو یہ بلاشبہ گناہ کا کام ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند