• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 151010

    عنوان: کیا شادی سے پہلے ڈاڑھی میں آنے والے کچھ سفید بالوں کو جڑ سے اکھاڑا یا کاٹا جاسکتا ہے؟

    سوال: کیا شادی سے پہلے ڈاڑھی میں آنے والے کچھ سفید بالوں کو جڑ سے اکھاڑا یا کاٹا جاسکتا ہے؟ کیا حلق سے اوپڑ ٹھوڑی یعنی جبڑے کے نیچے کے تمام بالوں کو کاٹا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 151010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1121-1121/L=9/1438

    اکھاڑ سکتے ہیں؛البتہ بہتر نہیں ہے۔ (قَوْلُہُ وَلَا بَأْسَ بِنَتْفِ الشَّیْبِ) قَیَّدَہُ فِی الْبَزَّازِیَّةِ بِأَنْ لَا یَکُونَ عَلَی وَجْہِ التَّزَیُّنِ.(رد المحتار علی الدر المختار:۵۸۳/۹کتاب الحظروالاباحة)۔

    (۲)جس ہڈی پر دانت ہیں اس پر اگنے والے بال داڑھی کے بال کہلاتے ہیں ؛لہذاجبڑے کے نیچے کے بالوں کو کاٹنے کی گنجائش ہے ؛البتہ نہ کاٹنا بہتر ہے۔ وأما الذی علی العذار والحلقوم فیجوز أخذہ لکن فی الطب المنع عن نتف ما علی العذارین،(العرف الشذعلی سنن الترمذی:۲/۱۰۵ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند