معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 149304
جواب نمبر: 14930401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 826-773/L=7/1438
مسلمان ہونے یا اسلام پر باقی رہنے کے لیے ختنہ ضروری نہیں ہے، البتہ چونکہ ختنہ سنت موٴکدہ اور شعائر اسلام میں سے ہے، اس لیے بلاعذر شدید یہ حکم ساقط نہیں ہوتا ، اگر آدمی بالغ ہوچکا ہو اور اس میں ختنہ کرانے کی طاقت ہو تو ضرور ختنہ کرالینا چاہیے، والأصل أن الختان سنة کما جاء في الخبر ومن شعائر الإسلام․ (الدر المختار: ۱۰/ ۴۸۰مسائل شتی)․ وقیل فی ختان الکبیر إذا أمکنہ أن یختن نفسہ فعل، وإلا لم یفعل ․․․ والظاہر فی الکبیر أنہ یختن ویکفی قطع الأکثر․ (شامي: ۹/ ۵۵۹)․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا اسلام میں بالوں کوڈائی کرنا جائز ہے؟
2810 مناظرمفتی صاحب میں نے سنا ہے کہ نماز پڑھتے وقت ہمیں بیلٹ، گھڑی نہیں پہننا چاہیے (کیوں کہ یہ دھات سے بنتا ہے) کیا یہ صحیح ہے؟ اوراگر یہ صحیح ہے ، تو ہمارے پینٹ کے کلپ، بٹن وغیرہ کے بارے میں کیا حکم ہے جوکہ دھات سے بنتا ہے؟ برائے کرم میرے دونوں سوالوں کا جواب عنایت فرماویں۔
6078 مناظرمجھے ایک ای میل ملا ہے جس میں ہاتھ اور پاؤں کے ناخون کاٹنے کی ترتیب بتائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ سنت طریقہ ہے۔ برائے مہربانی یہ فرمائیں کہ کیا احادیث میں ہمیں ہاتھ او رپاؤں کے ناخون کاٹنے کی کوئی ترتیب ملتی ہے؟ اور اگر ملتی ہے تو وہ کیا ہے؟اگر ممکن ہو تو حدیث بھی نقل فرمادیجئے گا۔
1563 مناظربعض
لوگ کہتے ہیں کہ شروع سے داڑھی منڈوانا گناہ ہے مگر داڑھی رکھ کر منڈوادینا زیادہ
گناہ ہے؟ کیا یہ بات صحیح ہے؟