• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 14015

    عنوان:

    شلوار یا پائجامہ کو آدھی پنڈلی تک رکھنا سنت ہے۔ اس کو دلیل سے ثابت کریں اور جن حدیثوں کا حوالہ دیں مہربانی فرما کر ان کا ترجمہ بھی عنایت فرماویں۔

    سوال:

    شلوار یا پائجامہ کو آدھی پنڈلی تک رکھنا سنت ہے۔ اس کو دلیل سے ثابت کریں اور جن حدیثوں کا حوالہ دیں مہربانی فرما کر ان کا ترجمہ بھی عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 14015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1007=1007/م

     

    حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے خود سنا ہے کہ مومن کی لنگی (تہبند) آدھی پنڈلیوں تک ہوتی ہے، اور آدھی پنڈلی سے ٹخنوں تک کے درمیان رہے تو اس پر کوئی گناہ نہیں، اور جو اس سے نیچے ہو وہ دوزخ میں ہے۔ یہ بات تین بار فرمائی۔ اور اللہ تعالیٰ نظر نہیں فرمائیں گے قیامت کے دن اس شخص کی طرف جو از راہ تکبر اپنی چادر گھسیٹ کر چلتا ہو: عن أبي سعید الخدري رضی اللہ عنہ قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: إزارة الموٴمن إلی أنصاف ساقیہ لا جناح علیہ فیما بینہ وبین الکعبین، وما أسفل من ذلک ففي النار، قال ذلک ثلث مرات، ولا ینظر اللہ یوم القیامة إلی من جر إزارہ بطرًا رواہ أبوداوٴد وابن ماجة (مشکاة شریف: ۲۷۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند