معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 12185
کیا کوئی مسلمان اپنی قمیص میں سونے کے بٹن
لگا سکتاہے؟ قرآن و سنت او راحادیث کی روشنی میں جواب اور فتوی مرحمت فرماویں۔
جواب نمبر: 12185
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 670=492/ل
اگر سونے کے بٹن قمیص میں گندھے ہوئے ہیں تو یہ کرتے کے تابع ہوکر جائز ہے، اور اگر الگ بنے ہوئے ہیں اور قمیص میں لگاتے ہیں تو ناجائز ہے، اس لیے کہ اس صورت میں وہ قمیص کے تابع نہیں ہوں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند