• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 12177

    عنوان:

    اگر میرے والد صاحب مجھے داڑھی نہیں رکھنے دیتے ہیں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    اگر میرے والد صاحب مجھے داڑھی نہیں رکھنے دیتے ہیں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 12177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 646=646/م

     

    داڑھی رکھنا شریعت کا واجبی حکم ہے، اور اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت مقدم ہے، پس والد صاحب کے کہنے کی وجہ سے داڑھی رکھنا ترک نہ کریں، بلکہ والد صاحب کو حکمت ونرمی اور حسن تدبیر سے سمجھاتے رہیں، اوراللہ سے ان کے لیے دعا بھی کریں کہ اللہ ان کو بھی داڑھی رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند